Featuredاسلام آباد

ایف بی آر کے محصولات میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کا نمایاں اضافہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2024 کے مقررہ ہدف 745 ارب روپے کے مقابلہ میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان ایف بی آرنے بتایا کہ مئی کے مہینے میں اندرونی ٹیکسوں میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔

بیان کے مطابق حکومت کی پالیسی ہے کہ زیادہ وسائل اندرونی ٹیکسز سے حاصل کئے جائیں۔ محصولات کے تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے ٹیم ایف بی آرنے ان تھک محنت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف بی آررواں مالی سال کے آخری مہینے جون 2024 کے مقرر ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ چیئرمین ایف بی آرنے ایف بی آرکے افسران اور سٹاف کے عزم اور محنت کو سراہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close