Featuredسندھ

فارم 47 والے حکومت میں آتو گئے لیکن معاملات چل نہیں رہے،امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ عدلیہ اگر حکومتوں کی زبان بولے گی تو لوگ بات تو کریں گے۔ جو جج حق میں فیصلہ دے وہ زندہ باد، خلاف فیصلہ دے تو مردہ باد، چیف جسٹس آف پاکستان کو ان معاملات کو دیکھنا چاہیے۔

منصورہ میں نیوز کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس انصاف پرمبنی ایسے فیصلے کریں کہ کوئی جانبداری کی بات نہ کرسکے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فارم 47 والے حکومت میں آ تو گئے ہیں لیکن معاملات چل نہیں رہے، فارم 45 والوں پر اتفاق کرکے سب کو اپنی اپنی آئینی حیثیت پر واپس جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن ہمیں ہرصورت بنانی پڑیگی، منصوبےکےمکمل ہونے سے توانائی کابحران ختم ہوجائے گا، مزید کہا کہ فلسطین کی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، عرب ممالک کو اس بات کو سمجھنا چاہیے وہ بھی اس سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ فلسطین کے معاملے پرپاکستان کواپنا کردارادا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close