Featuredاسلام آباد
مارگلہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہزاروں درخت راکھ ہو گئے
اسلام آباد: مارگلہ جنگلات میں 5 دن تک لگی رہنے والی آگ نے جنگلی حیات اور پرندوں کے ٹھکانے ختم کردیے
اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلوں میں 5 دن تک لگی رہنے والی آگ نے ہزاروں درختوں کو راکھ کر دیا۔ جب تک آگ بجھی کئی ایکڑ پر محیط جنگل چٹیل میدان اور راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
اسی طرح آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں 145 ایکڑ پر محیط جنگل 80 فیصد تک جل کر راکھ ہو گیا۔
چیف کنزرویٹر جنگلات کے مطابق آگ جھاڑیوں سے لگی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔
ادھر لوئر دیر کے اوسکئی کے جنگل میں لگی آگ پر 6 روز بعد قابو پا لیا گیا ہے۔