کراچی: مظاہرین کا لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
شہر قائد میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ نکالا گیا۔ شارع فیصل پر جاری غزہ مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
مظاہرین لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔
فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونج رہی ہے اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہونا چاہیے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہونا چاہیے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔