تہران: سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد 2005 میں پہلی مرتبہ ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد نے بھی صدارتی انتخاب کے لیے رجسٹریشن کروالیا ہے۔
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد 28 جون کو شیڈول صدارتی انتخاب کے لیے اپنا نام رجسٹر کروالیا ہے۔
یاد رہے کہ پاسداران انقلاب کے سابق رکن احمدی نژاد پہلی مرتبہ 2005 میں ایران کے صدر منتخب ہوگئے تھے اور 2013 میں اپنی مدت پوری کرکے سبکدوش ہوگئے تھے۔
صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی۔