Featuredاسلام آبادتجارت

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے فلائی جناح سمیت چھ کمپنیوں نے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے 8 دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں میں سے 6 کمپنیوں نے کوالیفائی کر لیا

پری کوالیفائیڈ کمپنیاں /کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ اس حوالے سے وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 219 واں اجلاس پیرکو وزیر برائے نجکاری/چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسکروٹنی/تجزیے کے نتائج کی روشنی میں پری کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی کمپنیز/کنسورشیمزکی جانب سے جمع کرائی گئی اہلیت کی دستاویزات ( ایس او کیوز) پر بورڈ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد اور آر ایس او کیو ں طے شدہ تکنیکی، مالیاتی اور دستاویزی ضروریات سمیت معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چھ (06) دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں/کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی آئی اے نجکاری کی بولی میں فلائی جناح لمیٹڈ، ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، Y.B۔ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاک ایتھانول اور (6) بلیو ورلڈ سٹی حصہ بنیں گی۔

اس کے علاوہ RSOQ کے تحت کنسورشیم میں نئے اراکین (LEAD) کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اجازت سے، بولی جمع کرانے کی تاریخ سے 15 دن پہلے شامل کیا جا سکتا ہے تاہم اُس کے لیے طے کردہ اصول اور ضابطہ اخلاق پر اترنا ضروری ہوگا۔

پری کوالیفائیڈ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو بولی لگانے کے عمل کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا جس میں خریداری کے لیے ڈیو ڈیلیجنس شروع کی جا سکے گی۔

اس سے قبل، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کے اشتہارات کے جواب میں، جو کہ 2 اور 3 اپریل 2024 کو معروف قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع کیا گیا تھا، آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کی جانب سے نجکاری کمیشن کو اہلیت کا بیانیہ آخری تاریخ یعنی 17 مئی 2024 تک موصول ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close