Featuredسندھ

سماجی کارکن صارم برنی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

سماجی کارکن صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صارم برنی کو کراچی ایئر پورٹ سے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ پولیس نے حراست میں لیا۔ امریکی حکومت کی شکایت پرصارم برنی کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، وہ جیسے ہی امریکا سے ایئرپورٹ پر کراچی پہنچے تو انھیں گرفتار کیا گیا۔

صارم برنی،اور انکے ٹرسٹ نے بچوں کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر امریکا میں ایڈاپٹ کرایا۔ ایف آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

دوسری جانب تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے صارم برنی نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے میری ذات پر کیچڑ اچھالے ہوئے ہیں، ہمیشہ چپ رہا ہوں، جو نہیں کہنا چاہتا تھا وہ بھی بتاؤں گا، اب بولوں گا اور اچھا خاصہ بولوں گا۔ کچھ لوگوں نے بولنے پر مجبور کردیا ہے، جس کو اللہ عزت دے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close