Featuredخیبر پختونخواہ
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم پر فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی،سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔
علی امین گنڈاپورکی جانب سےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی، عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم پر فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت5 جولائی تک ملتوی کردی۔