Featuredکھیل و ثقافت
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 بڑا اپ سیٹ ، پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شکست کاسامنا
سپر اوور میں گرین شرٹس 18 رنز کے جواب میں 13 رنز بناسکی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ایونٹ میں شرکت کرنے والی امریکی ٹیم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔
ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
مسلسل دو میچز میں کامیابی کے ساتھ امریکا کی ٹیم گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جواب میں امریکا نے بھی 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناکر اسکور برابر کردیا جس کے بعد میچ سپر اوور پر چلا گیا۔
سپر اوور میں امریکا نے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز ہی بناسکی اور امریکا 5 رنز سے میچ جیت گیا۔