Featuredدنیا

حزب اللہ کے ڈرونز کی اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیکر کامیاب کارروائی

اسرائیل کا انٹیلی جنس کا نظام بار بار ناکام ہو رہا ہے

بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل کے سرحدی علاقے میں اپنے اہداف کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل میں ایک فوجی بیس کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک فوجی ہلاک اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

حزب اللہ کے دھماکہ خیز مواد سے لدے 2 ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے انتہائی پُراسراریت کے ساتھ کارروائی کی۔

پہلے ڈرون حملے سے زخمی ہونے والے فوجیوں کی مدد کو پہنچنے والی نفری اور طبی عملے کو دوسرے ڈرون نے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ڈرونز کے ریڈ ایریا میں داخل ہونے پر سائرن کیوں نہیں بجے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اسٹاف سرجنٹ 39 سالہ ریفیل کاؤٹرس کے نام سے ہوئی جب کہ 10 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ڈرونز حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حالیہ ہلاکت خیز حملوں کا جواب ہے۔

حزب اللہ نے یہ ڈرون حملہ حرفیش نامی گاؤں میں کیا ہے۔ یہ گاؤں عرب آبادی کا گاؤں ہے اور لبنانی سرحد سے محض تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے یہ ڈرون حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وزیر اعظم اسرائیل نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لمبے عرصے سے جاری جھڑپیں جلد بڑھا دی جائیں گی۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہرزی حلوی نے بھی کہا تھا کہ ہم حزب اللہ کے بارے میں فیصلے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close