سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے طلب کرنے کے باوجود ایک بار پھر پیش نہ ہونے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کےاشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں طلبی کے باوجود قاسم سوری ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔
عدالت نےطلبی نوٹس قاسم،سوری کے گھر کےباہربھی چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نےدوران سماعت ریمارکس دیےقاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےقاسم سوری کےوکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کیا کہ آپ کےمؤکل میڈیا اورسوشل میڈیا پربہت متحرک ہیں جس پر نعیم بخاری کہتے ہیں معلوم نہیں جناب میں تو ٹی وی نہیں دیکھتا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےسوال کیا کہ آپ خود ٹی وی کی شخصیت ہیں اور ٹیلی وی نہیں دیکھتے؟،کیا آپ ایکس یا ٹویٹر سے واقف ہیں؟جس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں نہ ہی مجھے استعمال کرنا آتا ہے،
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےکہاکہ آپ خود کو بوڑھاکیوں سمجھ رہےہیں، جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں،جس پر وکیل نعیم بخاری نےجواب دیا کہ بوڑھا تو اب ہوچکا ہوں۔