Featuredاسلام آباد

تمام لاپتہ افراد کا معاملہ لارجر بینچ کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں، جسٹس محسن اخترکیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ نےشاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دئیےدرخواستگزار دوبارہ ضرورت محسوس کرے تو عدالت سےرجوع کرسکتا ہے،کہا تمام لاپتہ افراد کا معاملہ لارجر بینچ کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں۔

احمدفرہادبازیابی کیس کی سماعت کےدوران اُن کی وکیل ایمان مزاری نےبتایا کہ مظفرآباد کی عدالت سے احمد فرہادکی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی ہے۔جسٹس محسن اخترکیانی نےریمارکس دئیےمجھےلگتا ہےہم یہاں جتنی کارروائی بڑھا رہے ہیں اس کی زندگی عذاب ہورہی ہے،پہلے اُس پر ایک مقدمہ تھا اب دو ہوگئے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےموقف اختیارکیا کہ قانون کہتا ہےکوئی بازیاب ہوجائے تو کارروائی مزید آگےنہیں بڑھ سکتی۔عدالت نےاستفسار کیا احمد فرہاد گرفتاری سے پہلےکہاں تھا،سوال جبری گمشدگی کا ہے،ہدایت دی کہ احمد فرہادکی واپسی پر تھانہ لوئی بھیر کے تفتیشی افسرجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ایک سو چونسٹھ کا بیان کرائیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نےمزید کہا کہ تمام لاپتہ افراد کے مقدمات کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیےچیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں،کریمنل ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی اوردیگر بھی پیش ہوں،عدالت نےدرخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواستگزار ضرورت محسوس کرے تو دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close