Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا قوی امکان

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں مزید کم کرکے عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دینے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5.14 ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول 12 روپے سستا ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت چار ڈالر کی کٹوتی کے بعد 93 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے مسلسل دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد 14 جون کو کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close