Featuredسندھ

معمول سے 100 فیصد زائد بارشیں، کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

شہر قائد میں مون سون سیزن میں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی نے شہریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ شہری کہتے ہیں اگر نالوں کی صفائی نہیں ہوئی تو حالات بد سے بدتر ہوں گے۔

کراچی میں موسلادھاربارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرکمشنرکراچی کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ پی ڈی ایم اے نے حکام کو خبردار کردیا کہ پی ڈی ایم اے کراچی میں مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس بار جولائی سے اگست کے درمیان 100 فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنرکراچی کا کہنا ہے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اگر زیادہ بارش ہوئی تو بڑے نقصانات کا خدشہ ہے کیونکہ شہر میں موجود ساڑھے 500 نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے مون سون سیزن کے دوران نالوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی کے لیے مؤثر انتظامات نہیں کیے گئے تو نشیبی علاقوں میں بڑی تباہی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close