عالمی منڈی کے زیر اثر حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاری کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 جون پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اوپیک پلس کے رکن ممالک کی جانب سے پیداواری معاہدوں کو روکنے کی یقین دہانی کے بعد جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم مجموعی طور پر ملک میں تیل کے قیمتوں کے تعین کے مقررہ عرصے کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں 5 ڈالر 14سینٹ کی کمی ہونے سے پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل چار ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔