Featuredاسلام آباد

زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر نامزد

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کے نام کا اعلان کردیا۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی، جبکہ زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوںگے، احمد چٹھہ بھی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈرہوں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے چار نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close