Featuredاسلام آباد

بشریٰ بی بی نے نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی ۔

بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی ۔ سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی۔

بشریٰ،بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیے، ان شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی، ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے لیے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ضروری ہےکہ سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے۔

بشریٰ،بی بی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت 3 فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔ واضح رہے کہ 3 فروری کو سول کورٹ نے بشریٰ بی بی کو اس کیس میں 7 سال قیدکی سزاسنائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close