Featuredدنیا

آئندہ برسوں میں اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر سکتے ہیں : امریکا

واشنگٹن: امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا

وائٹ ہاؤس کے معاون نے بیان میں کہا کہ امریکی عوام، اتحادیوں اور شراکت داروں کی حفاظت کے لیے مزید جوہری ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ آئندہ برسوں میں مخالف ممالک کی جانب سے خطرات بڑھنے کے خدشے کے باعث امریکا کو اپنے اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں  میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہم ایسے مقام پر پہنچ سکتے ہیں جہاں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت میں اضافہ ہو جائے گا۔صدر نے یہ فیصلہ کرلیا تو اس پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح تیار رہنا ہوگا۔مبصرین کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے روڈ میپ کے اعلان کے کچھ ہی عرصے بعد امریکا کا جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے کا اعلان حیران کن اورغیر معمولی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close