سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
’ انہوں نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے۔
محمد زبیر نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
محمد زبیر نے کہا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ سیاست میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا، سیاسی لوگ ہیں خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔