Featuredپنجاب

پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا، وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔
ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا جبکہ ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش بھی پیدا ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close