Featuredکھیل و ثقافت

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کو شکت

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں گروپ اے کے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن تھوڑا لڑکھڑاگئی

بھارت کی دوسری وکٹ 19 کے اسکور  پر کپتان روہت شرما کی گری، جو شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنا کر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کیخلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوورز ہی کھیل سکی اور 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوئے جن میں رشب پنت نے 42، اکشر پٹیل نے 20 اور کپتان روہت شرما نے 13 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمدف رضوان نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گر گئی، بابراعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی گیند پر سلپ پر کھڑے فیلڈر کو کیچ تھما گئے۔

57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان عثمان خان کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے شاداب خان صرف 4 رنز ہی بناسکے اور پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close