Featuredدنیا

غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی  تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔

سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14 ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق قرارداد کی منظوری میں روس نے حصہ نہیں لیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے منظور کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 رکنی کونسل کے ارکان کے درمیان قرارداد کے مسودے پر ایک ہفتے تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکا نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔

قرارداد کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی یہ تجویز منظور کر لی ہے۔

قرارداد میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کرلے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔

قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔

سلامتی کونسل نے مارچ میں بھی غزہ میں فوری جنگ بندی اور حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close