Featuredپنجاب

محکمہ داخلہ پنجاب کے عید الاضحیٰ کے حوالے سے اہم احکامات جاری

محکمہ داخلہ پنجاب کے عید الاضحیٰ کے حوالے سے اہم احکامات جاری کردیے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم بھی قائم کردیا۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کریگا، امن وامان کا قیام اور حکومتی احکامات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سینئرافسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کوئی کالعدم تنظیم قربانی کی کھالیں اکٹھی نہیں کرسکیں گی، صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کرسکیں گے۔

عید کی چھٹیوں میں دریا، ندی نالوں اور ڈیمزمیں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی ہوگی، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا کینال میں پھیکنے پربھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ عوامی مقامات پرسری پائے جلانے پر پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close