Featuredدنیا

سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کر تے ہیں : حماس

حماس نے کہا کہ منصوبے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔

حماس نے جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ منصوبے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔

حماس اسرائیل جنگ بندی منصوبہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی ہے۔

قرارداد میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کرلے، دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔

قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close