Featuredاسلام آباد

چند دنوں میں بجٹ کے اثرات سے عوام تلملا اٹھیں گے

بجٹ کے بعد کئی ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے

اسلام آباد: آئی ایم ایف ہمارے ہاں چینی اور سبزیوں کی قیمتوں کا تعین کر رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی قانونی، اخلاقی جواز نہیں تھا، آئی ایم ایف ہمارے ہاں چینی اور سبزیوں کی قیمتوں کا تعین کر رہا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ چند دنوں میں بجٹ کے اثرات سے عوام تلملا اٹھیں گے، بجٹ کے بعد کئی ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس موقع پر جو کر رہی ہے وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے، پیپلز پارٹی اپنے مطالبات منوانا چاہتی ہے، آپ ان کے ساتھی ہیں تو ڈٹ کے ان کے ساتھ رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close