ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 9 روپے سے زائد کمی کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پرعملدرآمد سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 9 روپے 28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔ مٹی کےتیل کی قمیت میں 2 روپے،لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے10پیسے کمی کا امکان ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کل حکومت کو بھیجے گی۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سےکریں گے۔ حکومت ریونیو ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔