Featuredاسلام آباد

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید مقدمے سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی، صداقت عباسی کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر قائدین اور شیخ رشید کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس سے بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سول جج ملک عمران نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کے علاوہ شیخ رشید کو بھی بری کردیا گیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ 2022 میں درج کیا گیا تھا۔ اسی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کو 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے سے بھی بری کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close