اگر میں زندہ رہا تو عدت کیس کا فیصلہ 10 دن میں کردوں گا، جج
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا کی معطلی کی درخواستوں پر جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔
بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ،عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا گزشتہ روز کا تحریری حکم پیش کردیا۔
وکیل عثمان ریاض گل نےاستدعا کی کہ کل کیلئے سماعت رکھ لیں ہم آج بھی میسر ہیں آج ہی ہمیں سن لیں،
،جج افضل مجوکا نے کہا میں نے رات خود ججمنٹ ڈاؤن لوڈ کی اور پڑھی،ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ لیا ہے 27 جون تک سزا معطلی پر فیصلہ کرنا ہے،کل کے لئےممکن نہیں،اگلے جمعہ کی تاریخ رکھ لیتے ہیں، اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کردوں گا، اگر دوسری پارٹی پیش نہ ہوئی تو میں آپ کو سن کر فیصلہ کردوں گا، میں آرڈر لکھ ریا ہوں نوٹس سے بڑا کچھ ہو گا اس میں تاریخ دیکھ لیں۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خاور مانیکا کو وکیل کے ہمراہ21 جون کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
عدالت نےکیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی،واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔