Featuredپنجاب

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا خاتمہ جلد ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد کہتےہیں عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی ملک کی بدقسمتی ہے،ہم اس کا مقابلہ کریں گے

راولپنڈی میں ای کورٹ اورمصالحتی مراکز کے افتتاح کےموقع پر خطاب کرتےہوئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےکہاکہ عدلیہ میں مداخلت جلدختم ہو گی، ہمیں خطوط آتے ہیں، شکایات آتی ہیں،گھبرائیں نہیں ان لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔

چیف جسٹس نےکہا جلد عدلیہ سے مداخلت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا، دوسرے ادارے جوڈیشری میں ملوث ہیں،ان اداروں کا نام لینا قصور نہیں ہے،خوشی ہےہماری عدلیہ اپنا کام کر رہی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا چند کالی بھیڑیں ہرجگہ ہوتی ہیں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا، عدالتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے،جو جج نظر نہیں آئے ان کیخلاف نوٹس لےکر انکوائری شروع کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close