Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کی کمی

 اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی جس کے بعد پیٹرول کی لیٹر قیمت 258 روپے 16 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بھی کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close