Featuredتجارت

بجٹ میں شدہ دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاء پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد

حکومت نے نئے بجٹ میں پیک شدہ دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاء پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے پیک شدہ دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاء پر بھی اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا انکشاف کردیا۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ 18 فیصد جی ایس ٹی ڈیپارٹمنٹل اور بڑے اسٹورز پر پیکنگ والی اشیاء پر لگایا ہے، عام دکانوں پر فروخت ہونے والی کھلی اشیاء پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ بچوں کا ڈبے میں بند فارمولا دودھ کوئی غریب ماں استعمال نہیں کرتی۔

قائمہ کمیٹی نے بچوں کے فارمولا دودھ پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش کی تو چیئرمین ایف بی نے کہا کہ 18 فیصد جی ایس ٹی لوکل پراسسڈ ملک پر لگایا ہے، فارمولا دودھ غریب مائیں بچوں کیلئے استعمال نہیں کرتیں۔ گاوں میں کبھی غریب بندے کو مہنگا فارمولا دودھ خریدتے نہیں دیکھا۔

امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ بچوں کا ڈبہ بند دودھ بیچنے والی کمپنی کے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٙٹرز بھی غیر رحسٹرڈ ہیں، تو پھر اس کمپنی کو ٹیکس چوری پر بلیک لسٹ کریں، سیلز ٹیکس ان ڈائریکٹ ٹیکس ہے جو صارف کو ادا کرنا پڑتا ہے، مزید کہا کہ ڈبہ پیک دودھ تیار کرنے والی کمپنی 3،4 سال سے قیمتیں بڑھا رہی ہے، ایک ڈبہ کی قیمت 800 تک کر دی اور ٹیکس کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کمپنی دودھ کی قیمت کم کرے تو ہم بھی ٹیکس میں کمی پر غور کریں گے،600 روپے قیمت پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے حساب سے قیمت میں کمی کی جائے، ایف بی آر اسی حساب سے ٹیکس میں کمی پر غور کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close