Featuredاسلام آباد

وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دو طرفہ دوستی مزید مضبوط کرنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور عوام کی جانب سے قطری امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے بہادر اور مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کہا عالمی برادری فلسطین میں امن کی بحالی کی کوششیں تیز کرے۔

اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم اور امیر قطر نے دونوں ملکوں کی دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہیں مزید بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے قطر کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔ خطے اور عالمی امن و استحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ۔ کہا امید ہے آپ کے دورہ پاکستان کی تاریخیں جلد طے کرلی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close