Featuredپنجاب

پنجاب بھر جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں اگلے 7 روز کےلیے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے ، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

محکمہ داخکہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا۔ انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close