پنجاب کے مختلف شہروں سے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 152 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکئے ہیں، ترجمان کے مطابق اس دوران 22 دہشت گرد گرفتار کئے گئےہیں۔
حکام کے مطابق لاہور، فیصل آباد ، اٹک سمیت مختلف شہروں میں آپریشنز کئے گئے۔ لاہور سےٹی ٹی پی کے دو، اٹک سے القاعدہ کا ایک مطلوب دہشت گرد سمیت مختلف شہروں سے مجموعی طورپربائیس دہشت گردوں کوگرفتارکیاگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کاکہناہے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرنیڈ ،موبائل فون اورنقدی برآمدکی گئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے 743 کومبنگ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 104 مشتبہ افراد گرفتار کئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 27 ہزار 62 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔