Featuredبلوچستان

بلوچستان کے بجٹ میں 3 ہزار نئی سرکاری آسامیوں کا اعلان

3وزیرخزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی نے بلوچستان کے بجٹ میں ہزار نئی سرکاری آسامیوں کا اعلان کردیا۔

بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے کےلئے 9 اعشایہ 146 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبے میں تعلیم کا کل بجٹ 12 فیصد سے زائد مختص کیا گیا ہے۔ جس میں 535 نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔ صوبے کی 11 جامعات کے مالی بحران کے حل کےلئے چارارب 80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ امن وامان کے لئے 84 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صوبے میں زراعت کی ترقی کےلئے بجٹ میں 16 ارب روپے اور 147 اسکیم رکھی گئی ہیں۔ میرشعیب نوشیروانی نے3 ہزار نئی سرکاری آسامیوں کا اعلان کیا اور بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر کیلئے 93ارب روپےمختص کیےہیں، گمبٹ اسپتال کی طرز پر بلوچستان میں اسپتال بنائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ مواصلات کے لئے 51 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں وفاقی محصولات سے 726ارب روپے کی منتقلی ممکن ہوگی۔ براہ راست منتقلی اور غیرترقیاتی گرانٹس کی مد میں 667 ارب روپے محصولات وصول ہوں گے۔ صوبے کی اپنی ٹیکس آمدن کا تخمینہ 47 ارب روپے لگا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close