Featuredکھیل و ثقافت

افغانستان نے آسٹریلیا سے ورلڈ کپ 2023 کی شکست کا بدلہ لے لیا

آسٹریلیا کی پوری ٹیم افغانستان کے 148 رنز کے تعاقب میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

سپر 8 مرحلے کا پہلا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے دی

ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا، ٹریوس ہیڈ تین گیندیں کھیل کر بنا کوئی رن بنائے نوین الحق کی بال پر بولڈ ہو گئے، ٹی 20 اسپیشلسٹ ڈیوڈ وارنر صرف 3 رنز بنا سکے۔
کپتان مچل مارش کی مزاحمت صرف 12 رنز تک محدود رہی، گلین میکسویل سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 59 رنز کی اننگ کھیلی، مارکوس اسٹوئنس کی اننگز 12 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ایڈم زمپا نے 9 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم افغانستان کے 148 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے اوپنرز نے سنچری پارنٹری شپ بنائی مگر 15.5 اوورز میں 118 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے محروم کر دیا۔

رحمان اللہ گرباز 60 اور ابراہیم زردان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کریم جنت نے 13 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم زمپا نے 2 اور مارکوس اسٹوئنس نے 1 وکٹ لی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close