Featuredکھیل و ثقافت

جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست

ایونٹ کی میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 15 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ میں تعطل آیا تاہم کھیل دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا۔
کپتان ایڈن مارکرم 18 رنز، ٹرسٹن اسٹبز 29 اور ہینرچ کلاسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکو جینسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ وہے اور میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈین باولر روسٹں چیس نے 3 اوور میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close