Featuredسندھ

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک،کراچی کا پارہ 41 تک جانے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید دو سے تین دن برقرار رہے گی تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 46، تربت میں 45، بھکر اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ آج لاہور اور فیصل آباد میں پارہ 42 تک جانے کاامکان ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرکی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں۔ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔ بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹربارش کے امکانات ہیں، جولائی کےدوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں، تیسرے ہفتے میں 15 سے 25 ملی میٹربارش ہو سکتی ہے۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close