اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نواز شریف اور مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ جنرل باجوہ اور نواز شریف کی لندن میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ محمد زبیر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ روف حسن نے کہا شاید محمد زبیر عمر پی ٹی آئی میں جانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے تو قانون پر عمل کرنے والوں کو جانور کہتے ہیں، زبیر عمر جھوٹ بول کر پی ٹی آئی میں نہ جائیں، قومی سکیورٹی پر سیاسی دوکان نہیں چمکانی چاہئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ قد سے بڑھ کر بات کی ایسی جگہ تلاش کی گئی قومی سطح پر کوئی بات آئے، محمد زبیر عمر نے شوشا چھوڑا، محمد زبیر کے خلاف ہتک عزت قانون کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعت ہے کچھ معاملات پر مختلف سوچ ہوسکتی ہے، اظہار پسندیدگی اور اختلاف سیاست کا حصہ ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر عدم استحکام کو ختم کریں گے، جب تک عدم استحکام ہوگا معاشی استحکام نہیں آسکتا۔