کراچی: آج بھی جزوی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا جب کہ آج بھی پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، صبح کم سے کم درجہ حرارت 30.7 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہر نے بتایا کہ جنوب مغرب سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج سے ملک میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 5ویں نمبر پر آگیا ہے۔