Featuredاسلام آباد

وزیراعظم نے چینی و پاکستانی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وپاکستانی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ کے امور پر اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کےدرمیان جوائنٹ وینچر کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تاجروں، سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہمی کی ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے پیشرفت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close