کراچی: کے الیکٹرک والے بدمعاش ہیں ، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے
ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن ارکان نے ایوان میں پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، کراچی میں بارہ سو ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے لیکن ساڑھے چار سے پانچ سو ایم جی ڈی ملتا ہے، دو ہزار آٹھ سے اس سال تک پانی کا ایک قطرہ تک نہیں بڑھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے، کے الیکٹرک والے بدمعاش ہیں ان سے سب پریشان ہیں، وہ عوام کی نہیں سنتے ، وزیر اعلی سندھ کے الیکٹرک کی بدمعاشی کے خلاف وزیر اعظم سے سنجیدہ ہو کر بات کریں، اگر کے الیکٹرک قبلہ درست نہیں کر سکتی تو اس شہر سے بھاگے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کا نام ہے چنو نئی سوچ کو، شاید پیپلز پارٹی کو پڑھنے میں غلطی ہوگئی ، اصل میں پیپلز پارٹی نے چنو نہیں سوچ کو پڑھ لیا۔