Featuredپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار سو ملین روپے فوری جاری کرنے کا حکم

دو ہزار چوبیس پچیس کا جائزہ لیا گیا اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےجاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار سو ملین روپے فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نوازنے منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنانے اورپراجیکٹس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کیلئےپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی آئی ٹی بی) کو ڈیش بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ، اور کہا بہت کام کرنا ہے،تمام اسکیموں کےپی سی ون پندرہ جولائی تک جمع کروائے جائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ تمام اسکیموں کو وقت پر مکمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہےپراجیکٹ میں شفافیت،معیار اورمعیاد کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائےگاڑیوں اور دفاتر پر خرچ ہوتا ہے تو اسپتالوں پر کیوں نہیں، وزیراعلیٰ نے گوشت، جھینگوں، جانوروں اور گارمنٹس کی برآمدات کیلئے کمپنی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں موٹرویز کے ہر انٹرچینج پر ایمبولینس شروع کی جارہی ہے،ایک سو چھ ترقیاتی منصوبے غیر ملکی اداروں کی معاونت اوراشتراک کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close