وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئےضلعی سطح پرزرعی پیداوارکےمقابلےمنعقد کرنے کی ہدایت کردی اورکہا زرعی پیداوار میں اضافہ یقینی بنا کر پیداواری کلچر اپنانا ہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سےچیئرمین پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل(پی اے آر سی) غلام محمد علی نے ملاقات کی ، جس میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی اے آر سی نے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی کو بتایا بیجوں پر پابندی کی وجہ سے زرعی صلاحیت کم ہے، اور کسان مہنگائی کی وجہ سے ہر قسم کے بیج نہیں خرید سکتے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا پیداوارمیں اضافے کے لیے پائیدار ریسرچ کی ضرورت ہے، نجی شعبےکی شمولیت یقینی بناکرشفافیت اور تحقیق کی نگرانی کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔