پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے چوہدری شجاعت اور پرویزا لہٰی کے خاندان کی صلح کی تردید کر دی۔
قیصرہ الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں،چودھری شجاعت حسین کا چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں۔
انکی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی،عدالتوں نے ہمیں انصاف فراہم کیا،پرویزالہٰی نے شجاعت صاحب کو ایک پیغام دیا ہےکہ جب تک ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا کوئی بات نہیں ہو گی۔
قیصرہ الہٰی نےمزید کہا کہ مونس الہٰی ہی نہیں بلکہ چوہدری پرویز الہٰی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، ق لیگ میں جانے کو نہ اب تیار ہیں اور نہ آئندہ ایسا ہو گا،ق لیگ اب ایک ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے،کوئی بھی عقل اورشعور رکھنے والا شخص اس پارٹی کا ممبر نہیں بن سکتا،
انہوں نے کہا چوہدری شجاعت کےدونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں،پچھلے سال سوا سال سے یہ دونوں بھی مختلف ذرائع سے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں،نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنے چاہتے ہیں