Featuredاسلام آباد

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا راستہ بند ہو چکا ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا راستہ بند چکا ہے۔

جمعہ کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے ملاقات کی جس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پارلیمانی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں گروپ بندی کی باتیں درست نہیں، سیاسی جماعتوں میں مختلف مزاج کے لوگ ہوتے ہیں، شاندانہ گلزار کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، شہریار آفریدی جذبانی ہے لیکن پارٹی کا دیرینہ کارکن ہے، شہریار آفریدی کی پارٹی کےلیے بہت قربانیاں ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل کا منصب پارٹی میں سب سے مشکل عہدہ ہوتا ہے، پارٹی سیکرٹری جنرل کے حوالے سے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جو ممکن ہے کر رہے ہیں، ہمارے لیے دو ہی راستے ہیں سڑکیں اور عدالتیں یا پارلیمنٹ ، فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا راستہ بند ہوچکا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے شکر ہے فواد چوہدری جیسے لوگ پارٹی چھوڑ گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جو آمریت ہے وہ کہیں اور نہیں ہے، پی ٹی آئی تمام چیلنجز کا مقابلہ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close