لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے اور موبائل فون کمپنیوں کو تین دن میں جیو فینسنگ کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس امجدرفیق نےشہبازگل کےبھائی کی بازیابی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا،تحریری حکم کےمطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم آئندہ سماعت پربازیابی سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کریں،عدالت نےموبائل فون کمپنیوں کو تین دن میں جیوفینسنگ کا ریکارڈمہیا کرنےکی ہدایت کردی۔
درخواستگزار کےوکلاء کا تین رکنی وفد ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جاکرملے،وکلاء تمام فون کالزسمیت دیگرضروری ڈیٹا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فراہم کریں۔
عدالت نے سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔