Featuredدنیا

کوئی بھی کسی بھی جواز کے تحت ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرے گا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا

کابل: پاکستان کی قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی کو بھی حساس معاملات پر حساس بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے۔

افغانستان نے کہا ہے کہ سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوگی۔

وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغان وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ کوئی بھی کسی بھی جواز کے تحت ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرے گا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود بھی ہوگا۔

افغان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی کو بھی حساس معاملات پر حساس بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے۔ اپنی سرزمین کو کسی اور ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہ دینا افغانستان کا اصولی موقف ہے۔

پاکستان کے وزیردفاع نے ایک انٹرویو میں افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close