تہران: ایران کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 40 فیصد رہی ، ایران کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کوئی امیدوار اگر الیکشن میں واضح اکثریت حاصل نہ کر سکا تو صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہوگا۔
دوسری جانب ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود پیزشکیان نے 82 لاکھ، سعید جلیلی نے 72 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر کے27 لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور کے محمدی کے 1 لاکھ 58 ہزار ووٹ ہیں۔