لاہور: مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پرندوں کی بہتات کی وجہ سے ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اُٹھایا گیا ہے، یہ عمل ہرسال مون سون کے موسم کے دوران کیا جاتا ہے۔
مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا اور یہ بندش ہر سال مون سون کے دوران حسب معمول کی جاتی ہے۔ رن وے ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے دوران بندش بھی استعمال ہو سکے گا۔
ایمریٹس لینڈنگ کا فیصلہ جہاز کا پائلٹ کر سکے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کردیا۔